بھارت میں امیدواروں کیلئے اپنی انتخابی مہم میں مجرمانہ ریکارڈ کی تشہیر لازمی قرار

بھارت کے الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے لیے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں اپنے ہر طرح کے مجرمانہ ریکارڈ کی ٹیلی ویژن اور اخبار میں کم از کم تین بار تشہیر کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے لیے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں اپنے ہر طرح کے مجرمانہ ریکارڈ کی ٹیلی ویژن اور اخبار میں کم از کم تین بار تشہیر کریں۔ ان ہدایات کا اعلان گزشتہ سال اکتوبر میں کردیا گیا تھا انہیں رواں سال 11اپریل سے 19مئی تک ہونے والے عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ استعمال کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈز کی تشہیر کرنا ہو گی جس سے جرائم میں ملوث شخص کو ٹکٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا پڑے گا۔ امیدواروں کو ایک ترمیم شدہ فارم نمبر 26 بھرنا ہو گا اور انہیں اپنی پارٹیوں کو مجرمانہ ریکارڈز اور اپنے خلاف زیر التوا مقدمات کے بارے میں بھی بتانا ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر ہم سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔

News Code 1888815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =