امریکہ اورچین کے درمیان تجارتی معاہدے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ پر والے مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ پر والے مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔ وائٹ ہاوس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کی حتمی تاریخ (یکم مارچ) میں توسیع کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ 2018 میں بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی تنازعات کے باعث کشیدگی برقرار رہی تھی۔ گزشتہ برس واشنگٹن اور بیجنگ نے دو طرفہ تجارت میں ایک دوسرے پر 3 سو ارب ڈالر سےزائد کی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیے تھے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کو اسٹاک مارکیٹ اور منافع کی مد میں نقصان کا سامنا بھی رہا۔

News Code 1888077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =