رواں برس امریکہ کے ساتھ اقتصادی تنازع کو ٹھیک کرنے پر کام کریں گے، چین

چینی وزیر تجارت نے امریکی وفد سے بات چیت کے بعد کہا ہے کہ رواں سال چین امریکا کے ساتھ تجارتی تنازع کو ٹھیک کرنے پر کام کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیر تجارت نے امریکی وفد سے بات چیت کے بعد کہا ہے کہ رواں سال چین امریکا کے ساتھ تجارتی تنازع کو ٹھیک کرنے پر کام کرے گا۔

دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے بڑھتی ہوئی ٹیرف کشیدگی میں 3 ماہ کے عارضی وقفے کے وعدے کے بعد ایک بڑے امریکی وفد نے بیجنگ کا دورہ کیا۔ اس 3 روزہ دورے کے دوران امریکی وفد نے پہلی مرتبہ چینی رہنماؤں سے براہ راست تجارتی مذاکرات کیے۔ چین کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات نے تجارت سے متعلق باہمی خدشات کو دور کرنے کی بنیاد رکھی ہے۔

چینی وزیر تجارت کا مزید کہنا تھاکہ چین کی منفی فہرست جو بعض صنعتوں میں سرمایہ کاری کی پابند کرتی ہے کو مزید کم کریں گے جبکہ بیجنگ مشترکہ شراکت داری کی ضرورت کے بغیر غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اقتصادی شعبے کو بڑھانا چاہتا ہے۔

News Code 1887267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =