امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات بیجنگ میں ہوں گے

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی دور کرنے کے لیے مذاکرات بیجنگ میں 7 اور 8 جنوری کو ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی دور کرنے کے لیے مذاکرات بیجنگ میں 7 اور 8 جنوری کو ہوں گے۔ چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سرکاری وفد اگلےہفتے چین کادورہ کرےگا، امریکی سرکاری وفدکی سربراہی ڈپٹی ٹریڈسیکریٹری جیفری گیرش کرینگے۔یہ امریکی وفد، صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کےدرمیان جی ٹوئنٹی کے دوران ہونے والے عارضی طور پر تجارتی جنگ بند کرنے کے معاملےپراتفاق رائے کےنفاذپرگفتگوکریگا۔جس میں امریکہ اور چین نے ایک دوسرے کی درآمدات پر عائد ٹیرف میں اضافے کو معطل کیا تھا۔

News Code 1887033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =