امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے پرامید ہیں، چین

چین کا کہنا ہے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کا کہنا ہے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ چینی نائب وزیر تجارت وانگ شوان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین ٹیرف میں کمی کیلئے کام کررہے ہیں، تجارتی مذاکرات میں طے کیا جانے والا ٹریڈ میکنیزم شفاف اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔ وانگ شوان نے مزید کہا کہ تجارتی جنگ میں ایک دوسرے پر عائد ٹیرف فائدہ مند نہیں۔

News Code 1888723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =