مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں برف سے ڈھکی شاہراہ کی بحالی میں مصروف بلڈوزر کے برفانی تودے میں دب جانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کشمیر کے معروف سیاحتی مرکز پہلگام میں امدادی کاموں میں مصروف بلڈوزر برفانی تودے کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موسم سرما کے دوران کشمیر میں برفانی تودے کی زد میں آنے کے 6 واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں لگ بھگ 20 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
آپ کا تبصرہ