22 جنوری، 2019، 12:52 PM

حب سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

حب سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ واقعے میں 15 افراد زخمی بھی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ واقعے میں 15 افراد زخمی بھی ہیں۔

مسافر کوچ میں لگ بھگ 40 افراد سوار تھے جو کراچی سے پنجگور جارہی تھے کہ بیلہ کراس کے مقام پر اس کا ٹرک سے تصادم ہوگیا، ٹرک میں ڈیزل ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا اور واقعے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک زخمی بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے سے متعلق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل نے کہا تھا کہ بس اندر سے انتہائی گرم ہے اور اس لیے لاشیں نکالنے میں جلد بازی نہیں کی جاسکتی۔ بعد ازاں سانحہ بیلہ میں جاں بحق افراد کی لاشیں بیلہ سے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردی گئی ۔

News ID 1887499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha