20 جنوری، 2019، 8:12 PM

افغانستان میں خود کش دھماکے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں خود کش دھماکے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے لوگر میں گورنر اور صوبائی انٹیلی جنس صدر کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگر میں گورنر اور صوبائی انٹیلی جنس صدر کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

لوگر پولیس کے ترجمان شاہ پور احمد زئی نے بتایا کہ خود کش حملے میں گورنر لوگر محمد انور اسحاق زئی اور ان کے ہمراہ موجود این ڈی ایس کے صوبائی صدر محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد 20 کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ گورنر کے ہلاک ہونے کی افواہ بھی عام ہے۔

افغان طالبان نے گونر لوگر کے قافلے پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اہم حکام کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

News ID 1887460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha