امریکی دباؤ کے سامنے یورپی یونین اور یورپی ممالک ناتواں ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور یورپی ممالک نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے ناتواں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے تہران میں پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اور یورپی ممالک نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے ناتواں ہیں۔ قاسمی نے ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مالی تعاون کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں رہ کرعہد کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مالی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور انھوں نے دوطرفہ مذاکرات میں مالی تعاون کا نقشہ راہ بنانے کا عہد کیا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک اپنے استقلال کا دعوی کررہے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے ناتواں نظر آتے ہیں۔  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور شام کے قریبی تعلقات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی بھر پور مدد کی جبکہ بعض عرب ممالک نے شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔بہرام قاسمی نے ایران اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور طالبان کے درمیان ہونے والےمذاکرات کے بارے میں افغانستان کی حکومت آگاہ اور باخبر تھی اور اگر افغان حکومت کو ایران کے کسی تعاون کی ضرورت ہوئی تو ایران ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔  انھوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک میں امن اور ثبات کا خواہاں ہے جبکہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں بد امنی پھیلا رہی ہیں۔

News Code 1886902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =