بحرین میں امریکی وائس ایڈمرل ہلاک ہوگئے

امریکی بحریہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین سربراہ اسکاٹ اسٹیرنی بحریہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین سربراہ اسکاٹ اسٹیرنی بحریہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کی بحرین میں پراسرار ہلاکت سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا جب کہ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ایڈمرل جان رچرڈ سن نے  امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے بہترین فوجی افسر قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسکاٹ اسٹیرنی نہ صرف بہترین فوجی افسر تھے بلکہ وہ دوستانہ مراسم رکھنے والے اچھے انسان تھے۔ امریکی نیول کرمنل تحقیقاتی حکام اور بحرین کی وزارت داخلہ اعلیٰ امریکی افسر کی پراسرار ہلاکت کے معاملے پر ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں اور انہوں نے بھی ابتدائی طور پر کسی مشتبہ  کارروائی کی نشاندہی نہیں کی۔

اسکاٹ اسٹیرنی امریکی نیول سینٹرل کمانڈ کی افواج کے کمانڈر اور بحرین میں امریکی نیوی کے پانچویں بیڑے کے بھی کمانڈر تھے، مشرق وسطیٰ سے منسلک سمندری میں گشت کرنا اور متعین بحری راستوں کی نگرانی کرنا اسکاٹ اسٹیرنی کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔

News Code 1886131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =