28 اکتوبر، 2018، 8:53 PM

مالی میں دہشت گردوں کے حملوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے 2 اہلکار ہلاک

مالی میں دہشت گردوں کے حملوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے 2 اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں کے حملوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں کے حملوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔
پہلے حملے میں دہشت گردوں نے ٹرک پر سوار ہو کر ٹمبکٹو میں اقوام متحدہ کی امن فوج پر حملہ کیا۔ انہوں نے راکٹ لانچر اور مشین گنوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ دوسرا حملہ مالی کے کونا علاقے میں کیا گیا جب وہاں سے گزرنے والی اقوام متحدہ کی امن فوج کی گاڑی کو پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد سے اُڑادیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ مالی میں اقوام متحدہ نے 12 ہزار اہلکاروں پر مشتمل فوجی دستے تعینات کیے ہیں اور حالات نہایت کشیدہ ہیں۔ حکومت اور باغیوں کے درمیان 2015 میں ایک معاہدہ ہوا تھا لیکن اس پر عمل درآمد سست روی کا شکار ہے۔

News Code 1885167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha