فرانس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 13 افراد ہلاک

فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد عرصے میں ہوتی ہے اورصورتحال کے پیش نظران علاقوں میں تمام اسکول اورادارے بند کردیے گئے ہیں۔ موسم کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق ایسا سیلاب 127 سال قبل 1891 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فرانس کے وزیراعظم اڈورفلپ کے مطابق 7 ہیلی کاپٹراور700 ایمرجنسی سروسزکارکن ریسکیوسروس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

News Code 1884841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =