16 اکتوبر، 2018، 10:29 AM

فضل الرحمان کے قافلہ کوحادثہ/ 7 افراد زخمی

فضل الرحمان کے قافلہ کوحادثہ/ 7 افراد زخمی

پاکستان میں ملا فضل الرحمان کا قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا اور وہ اس حادثے میں بال بال بچ گئے تاہم 3 پولیس اہل کاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ملا فضل الرحمان کا قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا اور وہ اس حادثے میں بال بال بچ گئے تاہم 3 پولیس اہل کاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ ملا فضل الرحمان بنوں سے اسلام آباد آرہے تھے کہ کرک تنگوڑی چوک کے قریب انڈس ہائی وے پر قافلے میں شامل پولیس گاڑی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ اس دوران ملا فضل الرحمن کی تیز رفتار گاڑی بھی حادثے کی شکار گاڑیوں سے ٹکرائی اور اس دوران وہ بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی۔

مسافر بس پشاور سے کراچی جارہی تھی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حادثے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا جب کہ ملا فضل الرحمن بحفاظت اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

News ID 1884827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha