6 اکتوبر، 2018، 8:11 AM

نیپال کی حکومت نے فحش ویب سائٹس پر پابندی لگا دی

نیپال کی حکومت نے فحش ویب سائٹس پر پابندی لگا دی

نیپال کی حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھا کیلئے فحش ویب سائٹس پر پابندی لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال کی حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھا کیلئے فحش ویب سائٹس پر پابندی لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق حکومت کا یہ اقدام رواں سال جولائی میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ریپ اور قتل کے بعد ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کے خلاف قومی سطح پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ 13 سالہ لڑکی کے ریپ اور قتل کے بعد حکومت کی جانب سے اقدامات نہ اٹھائے جانے پر نیپال میں احتجاج اور پْر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1884558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha