مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مستقبل میں پیشہ ور افراد کو جرمنی میں ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے 6 ماہ کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔ اس طرح جرمن حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور کارکنوں کی کمی پوری کرنا چاہتی ہے۔ تاہم ملازمت کا یہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو اپنی تعلیمی اسناد کے ساتھ ساتھ جرمن زبان پر مناسب دسترس کا لازمی سرٹیفیکیٹ بھی پیش کرنا ہو گا۔ جرمن حکومت کی طرف سے مستقبل میں سیاسی پناہ اور ملازمت کی تلاش میں جرمنی آنے والے مہاجرین کے کوٹے کو الگ الگ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
مستقبل میں پیشہ ور افراد کو جرمنی میں ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے 6 ماہ کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔
News ID 1884511
آپ کا تبصرہ