مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیر ے میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے سولاویزمیں آیاہے جبکہ زلزلے کامرکز 546 کلومیٹرمکاصار میں ہے اور زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر ہے۔ انڈونیشیانے زلزلے کے بعدجاری کردہ سونامی وارننگ واپس لے لی ہے۔ زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور مقامی افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کیے گئے تھے اور لوگ اپنے مکانوں، ریستورانوں اور ہوٹلوں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر اس قدرتی آفت سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
انڈونیشیا کے جزیر ے میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
News ID 1884342
آپ کا تبصرہ