23 ستمبر، 2018، 11:50 AM

ہندوستان میں اپوزیشن کا مودی سے استعفے کا مطالبہ

ہندوستان میں اپوزیشن کا مودی سے استعفے کا مطالبہ

فرانس کے سابق صدر نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر من پسند شخصیت کو نوازنے کا الزام عائد کردیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے مودی کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے سابق صدر نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر من پسند شخصیت کو نوازنے کا الزام عائد کردیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے مودی کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ بی جے پی حکومت نے 2016ء میں فرانس سے 36 لڑاکا رافیل طیارے خریدنے کا معاہدے کیا تھا جس کی مالیت 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تھی، معاہدے میں فرانسیسی کمپنی کی جانب سے بھارتی کمپنی کے ساتھ مل کر بھارت میں طیارے کے پرزے بنانے کے کارخانے لگانے کی شق بھی شامل تھی۔

بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کی ڈیل میں کرپشن کے معاملے نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا۔ فرانس کے اُس وقت کے صدر فرانکوئس ہولاند نے ایک بیان میں مودی سرکار پر ڈیل کے دوران اپنے دوست انیل امبانی کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے فرانسیسی حکومت کو امبانی کی کمپنی Reliance Defense کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے بھارتی فوج کے خلاف سازش کی، بھارتی قوم کے ذہن میں یہ بات ہے کہ دیش کا چوکیدار چور ہے، مودی نے اپنے دوست کی جیب بھرنے کے لیے اسے ڈیل کا حصہ بنایا۔ اسی ضمن میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے بھارتی قومی مفادات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

News ID 1884197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha