روس کامگ 31 طیارہ ماسکو کے مشرق میں گر کرتباہ ہوگيا

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج کا ایک لڑاکا طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران ماسکو کے مشرقی شہر نیژنی نوگورود میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج کا ایک لڑاکا طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران ماسکو کے مشرقی شہر نیژنی نوگورود میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران علاقہ کے ایک فوجی آیئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جبکہ طیارے کے دونوں پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ ایک ویران جگہ پر سرنگوں ہوا اور طیارے میں کوئی دھماکہ خیز مواد بھی موجود نہیں تھا ۔

News Code 1884106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =