چین نے افغانستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کی خبروں کی تردید کردی

چین نے افغانستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے افغانستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے " ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ "  کی افغانستان میں چینی فوجی تربیتی کیمپ تعمیر کرنے کے  منصوبے کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچیوئنگ نے مذکورہ خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا، خاتون ترجمان نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں اور زمینی حقائق کے برخلاف ہے، چین افغانستان میں کوئی فوجی اڈہ قائم نہیں کررہا اور نہ ہی اپنی فوج بھیج رہا ہے۔

News Code 1883485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =