ہندوستان میں ایک ارب سے زائد لوگ خطِ غربت سے نیچےزندگی بسر کرنے پر مجبور

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں ایک ارب سے زائد لوگ خطِ غربت سے نیچےزندگی گزارنے پر مجبورہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی بینک نے اپنےی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں ایک ارب سے زائد لوگ خطِ غربت سے نیچےزندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ سال 2017 میں دنیا کی آبادی پر عالمی بینک کی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے1 ارب 14کروڑ یعنی 86 فیصد افراد کی اوسط آمدنی یومیہ ساڑھے پانچ ڈالر یعنی 325روپے سے بھی کم ہے۔ غربت کی اس فہرست میں نائیجیریا پہلے نمبر پر ہے جہاں 92 فیصد لوگوں کی یومیہ آمدنی ساڑھے پانچ ڈالر سے کم ہے۔ دوسرے نمبر پر بھارت، تیسرے پر ایتھوپیا، چوتھے پر بنگلہ دیش اور پانچویں پر پاکستان ہے جہاں79 فیصد عوام کی یومیہ آمدنی ساڑھے پانچ ڈالر سے بھی کم ہے۔

News Code 1883482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =