یورپی ممالک کو سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ پر انحصار نہیں کرنا چاہیے

فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔ اطلاعات کے مطابق امیکرون نے 250 کے قریب سفارت کاروں، ارکان پارلیمنٹ اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے لیے اب ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنی سکیورٹی کے سلسلے میں امریکہ پر انحصار کرے۔ یورپ کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمّے داری ہے۔ فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ وہ آئندہ چند ماہ کے دوران نئی تجاویز پیش کریں گے۔ میکرون کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ یورپ کی سکیورٹی کا جامع جائزہ لیا جائے جس میں روس کے ساتھ تمام یورپی شراکت دار بھی شامل ہوں۔

News Code 1883468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =