امریکی صدر کا افغان جنگ کا ٹھیکہ بلیک واٹر کو دینے پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کا ٹھیکہ بدنام زمانہ امریکی کمپنی بلیک واٹر کو دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کا ٹھیکہ بدنام زمانہ امریکی کمپنی بلیک واٹر کو دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان جنگ سے متعلق پنٹاگون کی حکمت عملی سے مایوس ہوکر بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کی اس تجویز پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس میں پرنس نے جنگ کو پرائیویٹ کنٹریکٹرز کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔

بانی بلیک واٹر نے گزشتہ سال کمانڈر انچیف کی افغان جنگ سے متعلق حکمت عملی کی نظرثانی کے دوران صدر ٹرمپ کو افغان جنگ کو ٹھیکے  پر پرائیویٹ مسلح افراد کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایرک پرنس کا کہنا تھا کہ 17 سال سے جاری جنگ کے نہ ختم ہونے پر امریکی صدر مایوسی کا شکار ہیں، پنٹاگون نے جو کچھ مانگا وہ دے چکے  لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے۔

News Code 1883190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =