مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آزادی بیان کا گلا گھونٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نے بعض اطلاعات تک ان کی دسترسی ختم کردی ہے جو اظہار بیان کا گلا گھونٹنے کے برابر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کی بعض اطلاعات تک دسترسی ختم کردی ہے۔ اس سے قبل جان برینن نے کہا تھا کہ ٹرمپ روسی صدر پوتین سے ڈرتے ہیں کیونکہ پوتین کے ہاتھ میں ٹرمپ کی بعض خفیہ اطلاعات موجود ہیں۔
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آزادی بیان کا گلا گھونٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔
News ID 1883169
آپ کا تبصرہ