مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسبی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع نرسنگ سینٹر میں پستول بردار شخص نے 4 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹیکساس میں واقع ریٹاما مانور نرسنگ سینٹر میں 60 سالہ پستول بردار شخص رچرڈ اسٹیری نے فائرنگ کر کے اپنے 85 سالہ والد، سوتیلی ماں، 41 سالہ سوتیلے بھائی اور ایک لے پالک بھائی کو قتل کردیا بعد ازاں رچرڈ اسٹیری نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خاندانی تنازعہ کے باعث ’خودکشی بعد از قتل‘ کا کیس لگتا ہے ۔قتل و خودکشی کی وجہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ