25 جولائی، 2018، 11:11 PM

پاکستان میں انتخابی عملے کی حفاظت پر مامور 3 اہلکار ہلاک

پاکستان میں انتخابی عملے کی حفاظت پر مامور 3 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دشت کے مقام پر گھات لگائےوہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے انتخابی عملے کی حفاظت پر مامور ٹیم کے 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دشت کے مقام پر گھات لگائےوہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے انتخابی عملے کی حفاظت پر مامور ٹیم کے 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے حلقہ این اے 271 بلیدہ سے انتخابی عملے کو لے جانے والا عملے کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر گھات لگائے دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زمان ماؤنٹین رینج کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے حملہ کیا گیا، تاہم سکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بنادیا اور پولنگ عملے کو باحفاظت ان کی منزل تک پہنچایا۔

اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے  والوں میں ڈیرہ بگٹی سے 21 سالہ سپاہی عمران، چکوال سے 25 سالہ سپاہی جہانزیب اور ہری پور سے 23 سالہ سپاہی اکمل شامل ہیں جبکہ پولنگ عملے کے ایک اسکول ٹیچر سیف اللہ شامل ہیں۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 10 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور 4 شہریوں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 10 زخمیوں کو کراچی جبکہ 4 کو ڈی ایچ کیو تربت منتقل کردیا گیا۔

News ID 1882542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha