18 جولائی، 2018، 8:25 PM

اسلام آباد میں سیکڑوں دکانیں آگ میں جل گئیں

اسلام آباد میں سیکڑوں دکانیں آگ میں جل گئیں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی اور کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

News ID 1882337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha