15 جولائی، 2018، 2:16 PM

پاکستان کے علاقہ نصیر آباد میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ نصیر آباد میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ نصیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ نصیر آباد میں مسلح  افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منجھوشوری کی حددو میں گوٹھ گل جتک کے مقام پر پیش آیاجہاں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے دو افراد میر محمد اور محمد اسماعیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

News ID 1882241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha