13 جولائی، 2018، 11:06 PM

مستونگ میں خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 128 تک پہنچ گئی

مستونگ میں خودکش حملے میں  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 128 تک پہنچ گئی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 128 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں  عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 128 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درینگڑ کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت  128  افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، سراج رئیسانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

سراج رئیسانی کے بڑے بھائی لشکری رئیسانی نے خود کش حملے میں سراج رئیسانی کے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

News ID 1882200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha