مہر خبررساں ایجنسی نے " اے ایف پی" کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں محکمہ تعلیم کے کمپاؤنڈ میں وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوغیانی کا کہنا ہے کہ جلال آباد شہر میں دو روز کے دوران دوسرے حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے کمپاؤنڈ میں شدید فائرنگ کے بعد زوردار دھماکہ بھی ہوا، جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
مشرقی افغانستان میں محکمہ تعلیم کے کمپاؤنڈ میں وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1882142
آپ کا تبصرہ