8 جولائی، 2018، 2:46 PM

کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا

کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سابق وزیراعظم ملزم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم ملزم  نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے آج باضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ شہر کے درمیان سے گرفتاری دینے کا سوچا تھا، لیکن پارٹی فیصلے کے نتیجے میں کسی اور شہر سے آج گرفتاری دے دوں گا، گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے پارٹی فیصلے کا احترام کروں گا۔ مجرم کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی بیورو اور خیبرپختونخوا بیورو کی ٹیمیں پہلے سے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موجود ہیں۔ ہری پور میں بھی کیپٹن صفدر کے گھر کی نگرانی کی جارہی ہے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ کیپٹن (ر) صفدر)  عدالتی فیصلے کے بعد روپوش ہوگئے تھے، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نیب کی گرفت سے باہر ہیں۔

News ID 1882047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha