یورپی یونین کے ممالک کا پناہ گزین کیمپ بند کرنے پر اتفاق

یورپی یونین کے ممالک نے پناہ گزینوں سے متعلق نئے معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کر لیا ہے جس کے تحت پناہ گزین کیمپ بند کردیئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک نے پناہ گزینوں سے متعلق نئے معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کر لیا ہے جس کے تحت پناہ گزین کیمپ بند کردیئے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں رات بھر کے طویل مذاکرات کے بعد پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت تارکین وطن کے کیمپوں کو بند کر کے عارضی کیمپ بنایا جائے گا جو مہاجرین کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرکے اس کا فیصلہ کرے گا کہ کسے سرحد پار کرنے کی اجازت دی جاسکے گی اور کیسے واپس کردیا جائے گا۔

یورپی یونین کے درمیان یہ مفاہمتی عمل یورپی ممالک کی سرحدوں پر بڑھتے ہوئے تارکین وطن کی تعداد اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ طویل اجلاس کے دوران سربراہان نے سکیورٹی رسک، مہاجرین کی آباد کاری اور ضروری سہولیات کی دستیابی کے امکانات پر بھی غور کیا۔

News Code 1881811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =