23 جون، 2018، 1:29 PM

کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل تعینات

کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل تعینات

پاکستان کے شہر کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل جواین ویگنر نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل جواین ویگنر نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جواین ویگنر نے سینٹ لوئی یونیورسٹی آف لاء سے قانون میں ڈاکٹریٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج سے نیشنل سکیورٹی اسٹریٹجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ویگنر واشنگٹن میں امریکہ کے لیے نئے سفارت کاروں کا انتخاب کرنے والے بورڈ آف ایگزامنرز میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کا شمار فارن سروس کے سینئر اراکین میں ہوتا ہے۔وہ پاکستان سے متعلق امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر، کابل میں امریکی سفارت خانے میں سیاسی و عسکری امور کی ڈپٹی کونسلر اور برونڈی میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی رہ چکی ہیں۔

News ID 1881623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha