مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع کُھنٹی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر فلاحی تنظیم آشا کرن کے لیے کام کرنے والی پانچ خواتین کو اِغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔اطلاعات کے مطابق خواتین کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ ایک مصروف علاقے میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اسٹریٹ تھیٹر کر رہی تھیں۔مقامی پولیس افسر راجیش پرشاد کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی کا واقعہ منگل کے روز ہوا ہے جب کہ انہوں نے ایف آئی آر جمعرات کو درج کرائی ہے۔ اغوا کی گئی خواتین کا تعلق عیسائی مشنری تنظیم سے تھا، گو کہ مغویوں کو 3 گھنٹے بعد ہی چھوڑ دیا گیا تھا لیکن ملزمان نے خواتین سے زیادتی کی وڈیو بھی بنائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کے زیر اثر ہے جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور عین ممکن ہے کہ اس واقعے میں بھی یہی گروہ ملوث ہو۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع کُھنٹی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر فلاحی تنظیم آشا کرن کے لیے کام کرنے والی پانچ خواتین کو اِغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
News ID 1881604
آپ کا تبصرہ