21 جون، 2018، 7:04 PM

اسمارٹ فون پھٹنے سے ملائیشین ٹیکنالوجی کمپنی کا سربراہ ہلاک

اسمارٹ فون پھٹنے سے ملائیشین ٹیکنالوجی کمپنی کا سربراہ ہلاک

ملائیشیا میں چارجنگ کے دوران اسمارٹ فون دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں سرکاری کمپنی کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہلاک ہوگیا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا میں چارجنگ کے دوران اسمارٹ فون دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں سرکاری کمپنی کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہلاک ہوگیا۔ ملائیشیا میں چارجنگ کے دوران اسمارٹ فون پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک شخص کی شناخت 45 سالہ نذرین حسن کے نام سے ہوئی جو وزارت خزانہ کے زیر انتظام ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی کریڈل فنڈ کا سربراہ  تھا۔

پولیس کے مطابق نذرین کے پاس دو موبائل فون تھے تاہم یہ پتہ نہیں چلا کہ دونوں میں سے کس کمپنی کے فون سے یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ واقعے کے وقت دونوں فون چارجنگ پر لگے تھے۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک فون دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قالین نے آگ پکڑ لی جس نے تیزی سے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور نذرین کو جان بچانے کا موقع بھی نہ مل سکا اور وہ زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔

ادھر لواحقین نے موقف اختیار کیا کہ نذرین کی موت آتشزدگی سے نہیں ہوئی بلکہ دھماکے سے پھٹنے والے اسمارٹ فون کے دھاتی ٹکرے نذرین کے سر کے پچھلے حصے میں پیوست ہوگئے جس کے باعث آگ لگنے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔

News ID 1881584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha