25 فروری، 2011، 1:37 PM

ہندوستان

ہندوستان میں خراب دواؤں کے استعمال سے 13 خواتین ہلاک

ہندوستان میں خراب دواؤں کے استعمال سے 13 خواتین ہلاک

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ایک سرکاری ہسپتال میں جراثیم سے متاثرہ ادویات کے استعمال سے تیرہ حاملہ خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ایک سرکاری ہسپتال میں جراثیم سے متاثرہ ادویات کے استعمال سے تیرہ حاملہ خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔ یہ تمام ہلاکتیں جودھ پور شہر میں گزشتہ دس دن کے دوران ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ادویات ایک مقامی کمپنی نے فراہم کی تھیں اور لیبارٹری میں تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ یہ خراب تھیں۔ اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں حاملہ خواتین کی ہلاکتوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور ہر سال حمل کے دوران پیچیدگیوں کی وجہ سے دسیوں ہزاروں خواتین ہلاک ہو جاتی ہیں۔

News ID 1261121

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha