مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشین طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہوا ہے جس میں سوار تمام 239 مسافرجاں بحق ہوگئے ہیں۔ ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا 16 روز بعد سمندر میں سراغ مل گیا۔ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ طیارہ بحرہند میں گرکے تباہ ہوا، کوئی مسافر زندہ نہیں بچا۔ملیشین ائیرلائنز کی فلائٹ ایم ایچ 370 ، کوالالمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ ہوئی،239مسافروں کو لیے یہ طیارہ 8 مارچ اور 9مارچ کی درمیانی شب ملیشیا اور ویتنام کی سرحد پر پہنچا ۔پائلٹ نے شب بخیر کہا لیکن اس کے بعد خیر کی کوئی خبر نہیں آئی اور طیارہ غائب ہوگیا۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ طیارے کا سسٹم کاک پٹ سے بندکیا گیا اور پھر طیارہ ریڈار سے غائب ہوکر 7گھنٹے تک پرواز کرتا رہااور سیٹلائٹ پر طیارے کے سگنلز آتے لیکن بدقسمت پرواز کے ساتھ کیا ہوا ؟کیسے ہوا؟کیوں ہوا؟ یہ وہ سوالات تھے جنکا16دنوں کے بعد بھی کوئي پتہ نہیں چل سکا صرف یہی انکشاف ہوا ہے کہ طیارہ بحر ہند یمں گر کر تباہ ہوگيا ہے اور اس میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نجیب رزاق
ملائیشیاکا گمشدہ طیارہ بحرہند میں گرکے تباہ ہوا/تمام مسافر جاں بحق ہوگئے
مہر نیوز/ 24 مارچ / 2014 ء :ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشین طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہوا ہے جس میں سوار تمام 239 مسافرجاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1834474
آپ کا تبصرہ