مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کے لیے کابل پہنچ گئےہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کیلیے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے تبادلہ خيال کریں گے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کے لیے کابل پہنچ گئےہیں۔
News ID 1881358
آپ کا تبصرہ