مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چند ماہ قبل کیوبا میں امریکی سفارتکاروں کو پراسرار آوازیں سنائی دینے کا پہلا واقعہ پیش آيا اور اب یہی مسئلہ امریکی سفارتکاروں کو چین میں بھی درپیش ہے جہاں انھیں ڈراؤنی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔امریکہ نے چین سے 2 سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔امریکی حکام نے اپنے سفارتکاروں کو خبردار کیا ہے کہ پر اسرار قسم کی آوازیں وقفے وقفے سے یا مسلسل سنائی دیں تو فوری طور پر سفارتخانے کے اعلیٰ احکام کو مطلع کریں ۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ میڈیکل سائنس کے ماہرین اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ پر اسرار آوازوں کا معاملہ کیا ہے اور یہ صرف امریکی سفارت خانوں سے وابستہ افراد کو ہی نشانہ کیوں بنا رہی ہیں۔
چند ماہ قبل کیوبا میں امریکی سفارتکاروں کو پراسرار آوازیں سنائی دینے کا پہلا واقعہ پیش آيا اور اب یہی مسئلہ امریکی سفارتکاروں کو چین میں بھی درپیش ہے جہاں انھیں ڈراؤنی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔امریکہ نے چین سے 2 سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔
News ID 1881265
آپ کا تبصرہ