7 جون، 2018، 1:36 PM

کوئٹہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ

کوئٹہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو سے زخمی ایف سی اہلکار کو طبی امداد کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔

کوئٹہ کے قریب ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی، اس دوران ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا، ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے 2 افراد زخمی جب کہ زخمی ایف سی اہلکار جا بحق ہوگیا۔

News Code 1881249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha