6 جون، 2018، 11:50 AM

نواز شریف کو ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

نواز شریف کو ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے  کا حکم

پاکستانی سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ایک گھنٹے میں طلب کرلیا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ایک گھنٹے میں طلب کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں  دو رکنی بنچ نے اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران متعدد سیاسی رہنماؤں کے وکلا اورجاوید ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میاں نوازشریف کہاں ہیں، انہیں نوٹس دیا تھا وہ کیوں نہیں آئے، یہ عدالت کا حکم ہے ہرکسی کو آنا پڑے گا، میاں نوازشریف کا پتا کرکے کوئی بتائے کہ وہ کہاں ہیں، نوازشریف آکر بتائیں انہوں نے پیسے لئے ہیں یا نہیں، جس کے بعد چیف جسٹس نے فوری طورپرایک گھنٹے میں نوازشریف کو سپریم کورٹ طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف سمیت 31 فریقین کونوٹسز جاری کئے تھے۔

News ID 1881224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha