مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں پانی کے تنازع پر2گروپوں میں جھڑپ پرتشدد ہنگامے میں تبدیل ہوگئی، دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، 2افراد ہلاک، 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دفعہ 144 نافذکردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھڑپ کے دوران100دکانوں اور متعدد گاڑیوں کوآگ لگادی گئی، 2افراد مارے گئے اورمتعدد زخمی ہوگئے۔مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں12 پولیس اہلکار پتھراؤ سے لہولہان ہو گئے۔
ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں پانی کے تنازع پر2گروپوں میں جھڑپ پرتشدد ہنگامے میں تبدیل ہوگئی، دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، 2افراد ہلاک، 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دفعہ 144 نافذکردی گئی۔
News ID 1880670
آپ کا تبصرہ