مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فوج نے فائرنگ کر کے یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت مزید 6 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج نے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 6 افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد رفیق بٹ، صدام احمد، بلال احمد، عادل ملک، توصیف احمد اور آصف احمد میر کے نام سے ہوئی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فوج نے فائرنگ کر کے یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت مزید 6 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1880529
آپ کا تبصرہ