مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نئے وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں اس نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے پمپئو کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اتحادی ممالک کو صدر ٹرمپ کے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں موقف سے بھی آگاہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اگلے مرحلے میں اسرائیل اور اردن کا دورہ بھی کریں گے ۔
امریکہ کے نئے وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں اس نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
News ID 1880367
آپ کا تبصرہ