22 اپریل، 2018، 4:21 PM

کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 شیعہ مسلمان شہید

کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 شیعہ مسلمان شہید

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شیعہ مسلمان شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شیعہ مسلمان شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے مغربی بائی پاس کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو افراد محمد علی اور محمد زمان کو شہید کردیا جبکہ واقعہ میں ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا۔پولیس کا کہنا ہےکہ شہداء کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے اور بظاہر یہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

News Code 1880217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha