ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا واقعہ ناکام/ 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 3 وہابی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 3 وہابی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں راکھی مو کے قریب  بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران فورٹ منرو سے سخی سرور کی طرف آنے والی ایک کار کو  رکنے کا اشارہ دیاگیا، کار ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتار تیز کردی۔ جس پر رینجرز اہلکاروں نے کار کا پیچھا کیا۔  فرار کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کر دہشت گردوں نے سخی سرور روڈ پر کار سے نکل کر رینجرز پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں تینوں دہشتگرد ہلاک جب کہ رینجرز کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کار کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

News Code 1879625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =