مہر خـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نوروز کی تقریب پر وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے افغان حکومت ، عوام اور خودکش حملے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ وہابید ہشت گردوں نے کابل میں نوروز کی تقریب میں شریک افراد کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اس حملے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نوروز کی تقریب پر وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1879539
آپ کا تبصرہ