مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت نے گذشتہ 2 ماہ میں 1300 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 274 بچے ، 24 خواتین اور 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔جبکہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران دو فلسطینی شہری یاسین السرادیح اور اسماعیل ابو ریالہ شہید ہوگئے۔
عرب ذرائع کے مطابق اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت نے گذشتہ 2 ماہ میں 1300 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1879354
آپ کا تبصرہ