تہران میں تخریبکاروں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید/ 300 تخریبکار گرفتار

خبر آئی ڈی: 4232718 -
اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران میں تخریبکاروں اور بلوائیوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے صبر و تحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے 300 تخریبکاروں اور بلوائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی  نے کہا ہے کہ تہران میں تخریبکاروں اور بلوائیوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے صبر و تحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے 300 تخریبکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تخریبکاروں نےایک  گاڑی پولیس کی ٹیم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ منتظر المہدی نے کہا کہ پولیس نے قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گناآباد سے تعلق رکھنے والے دراویشوں نے اپنے ایک رہنما کی گرفتاری کے بعد پر تشدد مظاہرے کئے اور پولیس پر سرد اور گرم ہتھیاروں کے ذریعہ حملے کئے جبکہ پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی درجن افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

9 + 3 =