مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورو زون میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ 9 برسوں کے دوران اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یورپی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں بے روزگار افراد کی شرح 8 فیصد پر آگئی، جو جنوری 2009 کے بعد سے کم ترین ہے۔
اطلاعات کے مطابق جرمنی اس کمی میں سرفہرست ہے، جہاں بے روزگار افراد کی شرح صرف 3اعشاریہ 6 فیصد ہے جب کہ اس کے بعد ہالینڈ ہے، جہاں یہ شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔
یورو زون میں بے روزگاری کے حوالے سے بدترین سال 2013ء تھا، جب یورو کرنسی استعمال کرنے والے 19 ممالک میں بے روز گاری کی مجموعی شرح 12 اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
آپ کا تبصرہ