مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور اعلی مذاکراتکار جابری انصاری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائۂ پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایرانی اعلی مذاکراتکار نے روس کے شہر سوچی میں شام کے قومی مذاکرات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں شام کے سرحدی شہروں پر کردوں کے خلاف ترکی کی جارحیت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ